حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے نائب وزیر برائے تعاون، محنت و سماجی بہبود اور ملکی فنی اور پیشہ ورانہ تعلیمی ادارے کے سربراہ آقای محمدی اور ان کے ہمراہ وفد سے قم میں ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے دوران آیت اللہ اعرافی نے علم و دانش کو تمام علمی اداروں حتیٰ کہ حوزات علمیہ میں عملی رجحان سے ہم آہنگ کرنے، ہر ادارے کے مشن کے مطابق مہارتوں میں اضافے، اور اقتصادی و زندگی کے میدانوں میں مہارتوں کے معیار کو بلند کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا: ٹیکنیکل اور مہارتی تعلیم آج کے معاشرے اور نوجوانوں کی اہم ضرورت اور عملی مہارتوں کی کمی ملک کے موجودہ بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔
مدیر حوزہ علمیہ نے کہا: ضروری ہے کہ مہارتی تعلیم اور صلاحیت سازی کے شعبے بھی علمی شعبے کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر آگے بڑھیں تاکہ ماہر افرادی قوت کی تربیت اور ملک کی ترقی میں معاون و مددگار بن سکیں۔
آپ کا تبصرہ